کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ

کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ اِن وزراء اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے بُرے کبھی بھی نہیں تھے۔