محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

ہائر ایجوکیشن کے مراسلے کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کل (22 مئی) سے شروع ہوں گی، چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری کالجز پر ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ 4 سالہ ڈگری پروگرام روٹین کے مطابق چلیں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔