سینیٹر فیصل سبزواری کو کراچی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

سینیٹر فیصل سبزواری کو کراچی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری ڈھائی بجے دبئی جانیوالی پرواز کیلئے ایئرپورٹ پہنچے، فیصل سبزواری کو چیک اِن کاؤنٹر پر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔

ایئرلائن عملے نے دستاویز، کلیئرنس نہ ہونے اور ویزا میں عدم مطابقت پر روکا، فیصل سبزواری کو سفر کئے بغیر ہی ایئرپورٹ سے واپس جانا پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل سبزواری شام 5 بجے کراچی ایئرپورٹ سے واپس گھر کے لیے روانہ ہوئے۔