گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار

گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران  پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار

جنیداکبرخان کوگلگت بلتستان پولیس نے ہنزل کے مقام پر حراست میں لیا، وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ کررہے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کا این او سی نہیں، گلگت سے نکل جائیں۔

دوسری جانب چیئرمین یی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  جنید اکبر کی گرفتاری اور انہیں الیکشن کمپین سے روکنا قابل مذمت اور پری پول ریگنگ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں لوگوں کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے، گلگت بلتستان میں بھی سیاسی سپیس نہ دینے  سے جمہوریت کو نقصان ہو گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یکساں انتکابی مہم  کا موقع دیں۔