نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

نواز شریف کو گلگت بلتستان دورے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف 2 جون کو انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان پہنچیں گے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے نواز شریف کے دورے کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے انتخابی دورے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، نواز شریف کا دورہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر نواز شریف کے دورے کا باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔