آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومتی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا، سماعت آج ہوگی

آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومتی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا، سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں آئینی ریفرنس پر آج باقاعدہ سماعت ہوگی، چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنا دیا، حکومت نے ریفرنس میں مہاجرین جموں و کشمیر کی نشستوں سمیت دیگر آئینی ترامیم پر رہنمائی مانگی ہے۔

سپریم کورٹ کے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی، ارکان اسمبلی، بار ایسوسی ایشنز سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے۔