باڈی کیمز کے بغیر کارروائیاں، پیرا فورس پر شفافیت کے حوالے سے سوالات بڑھ گئے

باڈی کیمز کے بغیر کارروائیاں، پیرا فورس پر شفافیت کے حوالے سے سوالات بڑھ گئے

ذرائع کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے کارروائیوں کے دوران باڈی کیمز کا استعمال نہ ہونے سے عوامی شکایات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ ادارہ اپنے ہی طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کر پا رہا۔

حکام کے مطابق باڈی کیمز کی لائیو فیڈ پیرا ہیڈکوارٹر میں مانیٹر کیے جانے کا منصوبہ تھا تاکہ کارروائیوں کی نگرانی ممکن ہو اور کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق شکایات کی روک تھام کی جا سکے۔

مزید یہ کہ باڈی کیمز سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج کو مقدمات کے اندراج کے وقت بطور شواہد فراہم کیا جانا بھی منصوبے کا حصہ تھا۔

پیرا حکام کا کہنا ہے کہ باڈی کیمز کی خریداری کا عمل اس وقت ٹینڈرنگ مرحلے میں ہے، جبکہ جلد ہی اہلکاروں کو باڈی کیمز فراہم کرکے ان کے استعمال پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔