سندھ اسمبلی میں رینجرز کے شہید جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی

سندھ اسمبلی  میں رینجرز کے شہید جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی

سینئیر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ شہید جوانوں کے لیئے مغفرت کی دعا کی جائے، دہشت گردی کے واقعے میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

پیپلز پارٹی کی خاتون صائمہ آغا نے رینجرز کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی محمد اویس نے کہا یونیورسٹی روڈ پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں جبکہ مسرت جبیں نے بلوچستان کے علاقے دشت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندان کے لیے بھی دعا کی۔

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا کہ رینجرز کے شہداء نے پاکستان کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا۔