پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا، جس کے لیے 4 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے اقدامِ خودکشی سے متعلق فیصلے پر غور کیا جائے گا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمارہ وقاص کیس کے فیصلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اسلامی نظریاتی کونسل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش کیے گئے عائلی قوانین بل 2016 پر بھی غور کرے گی۔
اجلاس کے ایجنڈے میں آنکھ کا قرنیہ عطیہ کرنے اور قرنیہ ٹرانسپلانٹ سے متعلق شرعی و قانونی پہلوؤں پر غور بھی شامل ہے۔