خیبرپختونخوا میں بارشیں اور فلش فلڈ سے 3 افراد جاں بحق، 16 زخمی، 34 گھر متاثر

خیبرپختونخوا میں بارشیں اور فلش فلڈ سے 3 افراد جاں بحق، 16 زخمی، 34 گھر متاثر

 صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جاں بحق افراد میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 5 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ اور لوئر چترال شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر امدادی سامان فراہم کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے۔