خیبر پختونخوا: دریا میں نہاتے ہوئے طالب علم سمیت 3 افراد ڈوب گئے

خیبر پختونخوا: دریا میں نہاتے ہوئے طالب علم سمیت 3 افراد ڈوب گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریاؤں میں نہانے پر پابندی اور دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شہری خلاف ورزی کرتے ہوئے دریا میں اتر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سور پل کے مقام پر 12 سالہ عمر، جو نوشہرہ کلاں کا رہائشی تھا دریائے سندھ میں ڈوب گیا، اسی طرح نظام پور کے علاقے ماما خیل میں ایک نوجوان دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب اکبرپورہ کے علاقے گھڑی مومن میں شعیب اللہ نامی نوجوان بھی نہاتے ہوئے دریا کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔

علاوہ ازیں ریسکیو کے غوطہ خور ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کے باعث تاحال لاشیں نہیں نکالی جا سکیں۔