علاقائی
خلاصہ
- نواب شاہ: (دنیا نیوز) نواب شاہ ایئرپورٹ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث موٹر سائیکل سوار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری یا غفلت کے باعث پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔