علاقائی
خلاصہ
- شجاع آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں بزرگ شہری جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لابر موڑ کے قریب پیش آیا، ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارنے والے بزرگ شہری کی عمر 71 سال بتائی گئی ہے۔
جاں بحق بزرگ کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اور پولیس حکام نے جاں بحق بزرگ کی ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے کر دی۔