علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ ڈونگہ بونگہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا۔
حادثہ میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا،حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو امدادی ٹیمیوں کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل سوار 55 سالہ شخص کی محمد یوسف کے نام سے شناخت ہوئی، تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔