علاقائی
خلاصہ
- کبیروالا: (دنیا نیوز) اڈا مست پور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر بس نے 2 بچوں کو کچل ڈالا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک بچہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق بچے کی شناخت الیاس ولد عمران کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ بارہ میل پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔