علاقائی
خلاصہ
- ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) مکلی بائی پاس کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا، تیز رفتار کار کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر نشے میں دھت کار سوار نے تین راہگیروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ضامن علی ملاح اور ان کی والدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔