خانیوال: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

خانیوال: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ قتال پور روڈ پر پیش آیا جس میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی عمر 55 سال اور نام غلام محمد ہے، ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا۔