خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور نہایت امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی شہر استنبول میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث بنی، ہماری گفتگو میں پاکستان ترکیہ سٹریٹجک شراکت داری کے تمام اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ترک صدر کے ساتھ تنازعات کے حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے مکالمہ ہوا، سفارت کاری اور باہمی احترام ہی واحد پائیدار راستہ ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردوان کی مہمان نوازی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور دوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور بلند مقام تک لے جائیں گے، بزنس کانفرنس میں ترکیہ کی متحرک کاروباری برادری کے ممتاز نمائندوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا۔