بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، اہم فیصلے متوقع

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا، اجلاس میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔