چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے منصوبے کو تاریخی قرار دے دیا، صدر لاہور بار عرفان حیات باجوہ نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

لاہور بار کی دعوت پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز شرضوہ بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور بار ایسویسی کا دور کیا، جہاں انہوں نے ماتحت عدالتوں کی سولرازیشن ،ای لائبریری اور لیڈز بار روم کا افتتاح کیا۔

تقریب کے میزبان صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ نے کہا کہ جسٹس عالیہ نیلم نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ دو برس میں تاریخی اقدامات کیے، جس کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی اور جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شہباز رضوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی ، صدر لاہور بار عرفان حیات باجوہ سمیت ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے جج صاحب موجود تھے۔

جوڈیشل ٹاور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر قانون اعظم نذیر تاڑڑ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اپنے آنے والوں کے لیے بہت بڑا ورثہ چھوڑ کر جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ پنجاب کو پہلی خاتون چیف جسٹس بھی ملی ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے ججز کی مراعات اور انکے گھروں کی تزئین وآرائش کی کبھی بات نہیں کی، ان کا عزم سائلین اور وکلاء دونوں کے لیے کام کرنا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، اس منصوبے کے لیے احسن بھون، منیر بھٹوی ایڈووکیٹ پر شیلنگ کی گئی لیکن آج اللہ پاک نے سرخرو کیا۔

ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون نے کہا کہ جوڈیشل ٹاور وکلا کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی کوشش کرکے اسے منظور کیا اور اس کا کریڈٹ چیف جسٹس عالیہ نیلم کو جاتا ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حقیقی معنوں میں وکلا کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھائے۔

سیشن جج لاہور طارق خورشید نے کہا کہ آج کا دن لاہور کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل رکھتا ہے، عدلیہ اپنی روایتی زمہ داریوں سے آگے بڑھ کر کام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کو نا صرف بروقت بلکہ باقار بنانے کی طرف گامزن ہیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے انتظامی سطح پر نمایآں کارنامے انجام دیئے۔

لاہور میں جوڈیشل ٹاور کا منصوبہ 24 ارب کی لاگت سے 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا جس میں 184 عدالتیں ،باررومز ، ریکارڈ رومز سمیت جدید پارکنگ پلازہ،بھی بنایا جائے گا۔

تقریب کے آخر میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون ، صدر عرفان حیات باجوہ سمیت دیگر ججز اور وکلا نمائندوں میں خصوصی شیلڈز اور قرآن پاک تقسیم کیے گئے۔