جی بی اے 15 دیامر میں ری پولنگ کے نتائج جاری، آئی پی پی کے محمد دلپذیر کامیاب

جی بی اے 15 دیامر میں ری پولنگ کے نتائج جاری، آئی پی پی کے محمد دلپذیر کامیاب

سپریم اپیلیٹ کورٹ کے حکم پر جی بی اے 15 کے ایک پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ کے بعد محمد دلپذیر مجموعی طور پر 6033 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔

محمد دلپذیر نے تھک لوشی فیملی پولنگ سٹیشن سے 114 ووٹ حاصل کیے، محمد دلپذیر کی کامیابی کا فارم 49 جاری کردیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مفتی ولی الرحمٰن 4,639 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے بشیر احمد مجموعی طور پر 4,109 ووٹ حاصل کر سکے۔

محمد دلپذیر کی کامیابی سے گلگت بلتستان اسمبلی میں آئی پی پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی، اس طرح آئی پی پی گلگت بلتستان کی تیسری بڑی پارلیمانی جماعت کیساتھ حکومت کی اتحادی جماعت بن گئی۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے محمد دلپذیر کو جی بی اے 15 سے کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نتائج آئی پی پی پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔