نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء کا وزارت خارجہ کا دورہ

نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکاء کا وزارت خارجہ کا دورہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 85 رکنی وفد میں میڈیا، سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

ترجمان وزارت خارجہ طاہر اندرابی نے شرکاء کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، خطے اور دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال، قومی مفادات کے فروغ اور تحفظ میں وزارت خارجہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان کے مطابق بریفنگ کے بعد شرکاء کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔