کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے تاکہ انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

قرارداد کے متن کے مطابق، سارہ احمد نے 16 سال سے کم عمر بچوں کی ویڈیو اور فوٹوگرافی پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ اس مقصد کے لیے مؤثر قانونی اور ریگولیٹری نظام وضع کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق بچوں کے نفسیاتی اور اخلاقی تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور پی ٹی اے اس امر کو یقینی بنائے کہ تمام موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر بچوں کے خلاف نقصان دہ یا نامناسب مواد کو فوری طور پر روکا جائے۔