بلوچستان حکومت کا پولیس شہداء کے معاوضے میں اضافہ کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا پولیس شہداء کے معاوضے میں اضافہ کا فیصلہ

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس سلسلے میں متعلقہ محکموں سے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی ہے۔

شاہد رند نے بتایا کہ سمری میں سکیل1 سے 16 تک کے پولیس شہداء کے لواحقین کے لیے نقد معاوضہ ایک کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز شامل ہے۔

علاوہ ازیں کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے لیے پلاٹ کے بدلے نقد ادائیگی 11 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مؤقف ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کے اہل خانہ کی مالی کفالت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔