مریم نواز نے وعدہ پورا کر دیا، 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد پہنچ گیا

مریم نواز نے وعدہ پورا کر دیا، 10 الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد پہنچ گیا

اسلام آباد سے روانہ ہونے والا جدید الیکٹرک بسوں کا قافلہ مظفرآباد پہنچا تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور مقامی شہریوں نے نعروں اور پرتپاک استقبال کے ساتھ بسوں کا خیرمقدم کیا۔

الیکٹرک بسوں پر آویزاں بینرز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ’ آزاد کشمیر کے لیے تحفہ‘ درج تھا۔

یاد رہے کہ محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مظفرآباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے کے دوران آزاد کشمیر کے لیے جدید الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے اُنہوں نے 72 گھنٹوں کے اندر عملی جامہ پہناتے ہوئے پورا کر دیا۔