پاکستان
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔
راولپنڈی میں عوامی جلسے سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے فیصلہ سنا دیا ہے، کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت آگئی، آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف اور مریم نواز سے عقیدت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہیں، عوام کی خدمت کیلئے نیت اور محنت کا جذبہ ہونا چاہیے، ایک ہزار سے زائد کلینک آن وہیلز سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے 2 سالوں میں 2 لاکھ لوگوں کو گھر دیے ہیں، سیاسی مخالفین پنجاب کی سٹرکوں اور منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگوں کیلئے مریم نواز نے ستھرا پنجاب کا منصوبہ بنایا، روئیں اور چیخیں مت، اپنے صوبے میں ستھرا پنجاب جیسا منصوبہ دکھائیں۔