پاکستان
خلاصہ
- ہنگو:(دنیا نیوز)خیبر پختونخوا کےعلاقے ہنگو کی خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 شرپسندوں جہنم واصل جب کہ ڈی ایس پی شہید ہوگئے۔
ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کیے گئے ایک آپریشن کے دوران پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے بڑی قربانی دی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی دیار خان جامِ سمیت 7 اہلکار شہادت نوش کر گئے جب کہ 8 شرپسند ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی۔