پاکستان
خلاصہ
- بالاکوٹ: (دنیا نیوز) جاگیر کے مقام پر دو نوجوان دریائے کنہار میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان نہانے کے لیے دریائے کنہار میں تیر رہے تھے کہ ڈوب گئے اور جاں بحق ہوگئے۔
مقامی رضاکاروں نے بروقت ریسکیو کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کی نعشوں کو دریا برد ہونے سے بچا لیا۔
جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق دریائے کنہار میں حالیہ بارشوں کے بعد پانی کے بہاؤ میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے۔