بلوچستان کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین میں مالی امداد کی تقسیم

بلوچستان کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین میں مالی امداد کی تقسیم

جولائی 2026 کے مہینے میں ہونے والے حادثے کے 34 کان کنوں کے لواحقین میں فی خاندان 20 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔

این ڈی ایم اے کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مقامی نمائندہ ڈاکٹر عباد اللہ کی معاونت سے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔