سینیٹ میں مختلف قوانین میں ترمیم کے 7 بل پیش، متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

سینیٹ میں مختلف قوانین میں ترمیم کے 7 بل پیش، متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے مسلم عائلی قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا، بل والدین کی دیکھ بھال سے متعلق ہے، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

صنعتی تعلقات ترمیمی بل 2026 بھی سینیٹ میں پیش کردیا گیا، بل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر سرمد علی نے پیش کیا، بل متعلقہ کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔

عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2026 سینیٹ میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

فوجداری قوانین ترمیمی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا، بل متعلقہ کمیٹی کو سونپ دیا گیا۔

انسداد عصمت دری ترمیمی بل 2026 ایوان میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے پیش کیا، بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔