سانحہ پمز پر کمیٹیوں کی بھرمار، ایک اور نئی کمیٹی قائم

سانحہ پمز پر کمیٹیوں کی بھرمار، ایک اور نئی کمیٹی قائم

کمیٹی جنرل اظہر کیانی کی سربراہی میں کام کرے گی، کمیٹی ہسپتالوں میں اصلاحات کے لیے فریم ورک تشکیل دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن

کمیٹی مستقبل میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کی سفارشات تیار کرے گی، وزیر قانون کے مطابق پمز حادثہ نے کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ پہلا سوال یہ ہے کہ کیا اس حادثے کے باوجود انسانی جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟ اگر ایسا ممکن تھا تو کوتاہی کہاں پر ہوئی اور ذمہ دار کون ہے؟

وزیر قانون کے مطابق کمیٹی عالمی معیارات کو مدنظر رکھ کر حفاظتی انتظامات تجویز کرے گی۔