بابا بلھے شاہؒ کے 269 ویں عرس کی تقریبات آخری مرحلے میں داخل

بابا بلھے شاہؒ کے 269 ویں عرس کی تقریبات آخری مرحلے میں داخل

عرس کے آخری روز زائرین کی بڑی تعداد دربار بابا بلھے شاہؒ پہنچ گئی، جبکہ شہر بھر میں روحانی و عقیدتی ماحول اور زائرین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے موقع پر آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے باعث دربار پر زائرین کی آمد میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عرس کی تقریبات کے آخری روز سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔