پاکستان
خلاصہ
- بشکیک: (دنیا نیوز) بشکیک میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 2026 کے اجلاس سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی، اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں وزرائے خارجہ نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیر خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار تاجک اور ازبک وزیر خارجہ سے بھی ملے، ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔