گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام

گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کا اختتام

گوادر میں منعقدہ تقریب میں جی او سی گوادر نے پروگرام مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

لسبیلہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے، آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے دوران طلبہ کو حقائق کو جانچنے کے ساتھ جدید ابلاغی مہارتیں سیکھنے اور ان کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر ایک طالبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر انٹرن شپ مکمل کرنا ایک اعزاز ہے جس نے قومی خدمت کا حوصلہ بڑھایا، ایک اور طالبہ نے کہا کہ سمر انٹرن شپ مکمل کرنے سے ہم ملکی مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور انہیں حل کرنے کے قابل ہوئے۔

ایک طالبہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جائیں جہاں لوگوں کو اپنے سوالات کے جواب ملیں، اسی طرح ایک اور طالبعلم کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ سے ہمیں حقائق کو بہتر طور پر جانچنے کی صلاحیت حاصل ہوئی۔

تقریبات کے مہمانوں نے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ ہو کر پاکستان، بالخصوص بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔