کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد کا کیس؛ مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد کا کیس؛ مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس میں اس پر کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔

عدالت نے درخواست ضمانت کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔