اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اسحاق ڈار سے  لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اِسی طرح اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون سمیت علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ قانونی تعاون میں اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کو مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کی مبارکباد دی، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔