پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس کے 53 اہلکاروں کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
پولیس اہلکاروں کا ڈیپوٹیشن پر تین سال کے لیے این سی سی آئی اے تبادلہ کیا گیا ہے، تبادلہ ہونے والوں میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں۔
وفاقی پولیس میں ایس ایچ او رہنے والے شفقت فیض کو این سی سی آئی اے میں بھی ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو این سی سی آئی اے میں تعینات کرنے کا فیصلہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی نفری کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔