خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ کیس کی تمام تفصیلات اے ایس پی ندا کے ذریعے آتی رہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کو لانچ کیا گیا ہے، اب سپر میڈیکل بورڈ بنانے جا رہے ہیں، مجسٹریٹ کی ہدایت پر میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا۔
وکیل جبران ناصر نے سوال کیا کہ اگر سپر میڈیکل بورڈ بنا رہے ہیں تو کیا مجسٹریٹ کو چیلنج کر رہے ہیں؟ کیا میڈیکل بورڈ چھ بار رائے دینے سے یہ بتا دیں گے کہ قاتل کون ہیں؟
جبران ناصر نے الزام عائد کیا کہ قاتل سے توجہ ہٹانے کے لیے سپر میڈیکل بورڈ بنایا جا رہا ہے، سپر میڈیکل کے بعد گرینڈ میڈیکل بورڈ بنائیے گا، قتل اور قاتل کو چھپانا ان کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہر گواہ کو بلایا جا رہا ہے تو پولیس کے افسران کو بھی کمیشن میں آنا چاہیے، ہم نے مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی تھی، جب ڈی وی آر مانگا تو ہمیں نہیں دیا گیا۔
جبران ناصر نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر سمیعہ کے درمیان جتنے دن بھی گفتگو ہوئی، کمیشن کو ساری تفصیلات بھیج دیں۔