مردان بورڈ: انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

مردان بورڈ: انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

گرلز کیڈٹ کالج مردان کی ماہ نور معراج نے 1143 نمبر حاصل کرکے اوور آل دوسری جبکہ ہدف کالج نوشہرہ کی زنیرا فاطمہ نے 1142 نمبر حاصل کرکے اوور آل تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

گرلز کیڈٹ کالج مردان کی زبیرہ ظفر نے 1107 نمبر حاصل کرکے پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، اسی کالج کی نورِ حرم نے 1105 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گرلز کیڈٹ کالج مردان کی زوہا ظفر اور قائداعظم کالج فار بوائز مردان کے محمد عبداللہ نے 1094، 1094 نمبر حاصل کرکے پری انجینئرنگ گروپ میں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مون لائٹ پبلک سکول اینڈ کالج صوابی کی سلمیٰ بی بی نے 1096 نمبر حاصل کرکے جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ہدف کالج صوابی کی ابیہہ حیات نے 1080 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ ہدف کالج مردان کے محمد حاشر اور دی برائٹن کالج صوابی کی عروصہ گل نے 1074، 1074 نمبر حاصل کرکے جنرل سائنس گروپ میں مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ کی شائستہ نور نے 1076 نمبر حاصل کرکے آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

گورنمنٹ کالج فار ویمن مردان کی فائزہ نے 1069 نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پبی نوشہرہ کی کلثوم ناز نے 1056 نمبر حاصل کرکے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔