ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 14 دفعات شامل

سی ٹی ڈی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت 14 دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آر کے متن کے مطابق فتنہ الخوارج نے بارود سے بھری گاڑی امن میلہ چیک پوسٹ سے ٹکرائی۔

ایمبولینس زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو منتقل کر رہی تھی کہ اسے بھی نشانہ بنایا گیا، دہشت گردی کی ذمہ داری مقامی دہشت گرد تنظیم نے قبول کی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد ہوئی، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے استقبال کیا، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خود کش حملے میں زخمی افراد کی عیادت کی۔