حج 2027: وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کیلئے حج پورٹل فعال کردیا

حج 2027: وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کیلئے حج پورٹل فعال کردیا

ترجمان مذہبی امور کے مطابق ادارے اپنے خرچ پر کم آمدن والے ملازمین کو حج کرانے کی درخواستیں دے سکتے ہیں، کم آمدن والے ملازمین، صنعتی کارکنان، کان کن اور دیگر اہل مزدور ہی اہل ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ادارے اور کمپنیاں صرف حج پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں، درخواست گزار کمپنی یا ادارہ حج پورٹل پر اکاؤنٹ بنا کر متعلقہ ملازمین کی تفصیلات درج کرے گا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج واجبات صرف متعلقہ کمپنی یا ادارے کے اکاؤنٹ سے جمع کرائے جاسکیں گے۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ حج 2027 لیبر کوٹہ کیلئے درخواستیں 10 اکتوبر تک پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر وصول ہوں گی۔