خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی، میئر کراچی نے شہر میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا۔
.jpg)
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سابق رکن شہریار خان شر نے جہانگیر خان شر کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں گھوٹکی کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.jpg)
سندھ کے چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، چیف سیکرٹری نے سندھ کی انتظامی صورت حال پر بریفنگ دی۔
.jpg)
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے رکن شہباز درانی نے بھی ملاقات کی، انہیں شکارپور کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
.jpg)
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے وزیر مکیش کمار چاولہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں محکموں کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔
.jpg)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی ضلع شکارپور کے صدر عابد بھیو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ضلع کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔