کراچی: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 10 سے زائد گرفتار

کراچی: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 10 سے زائد گرفتار

پولیس کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حراست میں لیے گئے تمام افغان باشندے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت اور دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹرانزٹ کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔