بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم

بھاگنے کی عادت پرانی، ہر مشکل میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں: فیصل کریم

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپس جاتے ہوئے کارکنوں کو کہہ رہے تھے کہ دفعہ 144 نافذ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نوٹیفکیشن سب کے سامنے ہے، دفعہ 144 ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لئے نافذ تھی، یارک ٹول پلازہ پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اپنے ہی کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چلانے والا ہی بھگوڑا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔