پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں تاجر برادری خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے، حکومتی لانگ مارچ اور دھرنوں کے خلاف تاجر سڑکوں پر آگئے۔
صوبائی اسمبلی چوک میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، صوبائی حکومت کی احتجاجی سیاست پر اظہار تشویش کیا، تاجروں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہا خیبر پختونخوا حکومت لانگ مارچ کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے، صوبے کا کوئی پرسان حال نہیں، کاروبار متاثر ہے کوئی روزگار نہیں ہے۔