پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،، وزیراعلیٰ کو صوبہ چلانے کے بجائے بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سہیل آفریدی کے بیان پر جواب میں کہا کہ سہیل آفریدی پہلے وزیراعلیٰ بن کر دکھائیں، بانی پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنڈے کے ترجمان نہ بنیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حلف برداری سے آج تک سہیل آفریدی بانی کے مشن پر لگے ہیں، اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے بجائے سہیل آفریدی صوبے کی بگڑتی صورتحال کا جواب دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکہ کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کرنا تاریخ، شہدا اور قوم کی توہین ہے۔