پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

نئے روڈ ٹریک کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان طویل سفر کم ہو کر محض چند گھنٹوں کا رہ گیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے شَقمہ استور سے منٹھو سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ ٹریک کی تعمیر مکمل کی گئی ہے، جس سے استور اور سکردو کے درمیان آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔

شَقمہ منٹھو روڈ ٹریک کی تعمیر سے گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے براہ راست رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے، نئے روڈ ٹریک کی تکمیل سے استور اور سکردو کے درمیان مقامی تجارت، زراعت اور لائیو سٹاک کی نقل و حمل کو فروغ ملے گا، جبکہ دونوں علاقوں کے درمیان سفر کا دورانیہ بھی کم ہوگیا ہے۔

دفاعی اقدامات کے ساتھ عوام کی سماجی اور اقتصادی خوشحالی کیلئے پاک فوج کا یہ تعمیراتی اقدام اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی بھی پاک فوج کی ترجیحات میں شامل ہیں۔