پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں اچھا کردار ادا کریں گے، ہم اب بھی بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت کوشش کی، مولانا کو اپوزیشن الائنس میں شامل کریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا مسئلے کا حل نہیں، سہیل آفریدی نے کبھی دہشت گردوں کی حمایت میں بیان نہیں دیا۔
چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہیں، انا ختم کریں، بیٹھ کر مذاکرات کریں، پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔