وزیر پٹرولیم سعودی عرب روانہ، توانائی ضروریات پر بات چیت متوقع

وزیر پٹرولیم سعودی عرب روانہ، توانائی ضروریات پر بات چیت متوقع

ذرائع کے مطابق علی پرویز ملک ورلڈ پٹرولیم کانگریس میں شرکت کریں گے، سعودی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

علی پرویز ملک پاکستان کی پٹرولیم ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی بات چیت کریں گے، سعودی حکام کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردیوں میں پاکستان کی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔