سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں ایم این اے ڈاکٹر امجد، ایم این اے سہیل سلطان، ایم پی اے فضل حکیم، ایم پی اے علی شاہ خان، ایم پی اے اختر خان اور ایم پی اے حمیدالرحمان نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور سڑک بند کرنے کے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو کمشنر اور ڈی آئی جی کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا تھا۔